29 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستانی طالبان نے 21 مغوی اہلکاروں کو قتل کردیا ہے۔

ابنا: طالبان نے پاکستان کےشمال مغرب سے جمعرات کو اغوا کئے گئے 23 لیویز اہلکاروں میں سے 21 کو قتل کردیا ہے.شدت پسندوں کی جانب سے جمعرات 27 دسمبر کو ایف آر پشاور میں تین سکوریٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا تھا جس میں دو سیکیورٹی اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ تئیس اہلکار اغواء کرلیے گئے تھے۔اغواء کئے گئے 23 میں سے 21 لیویز اہلکاروں کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایک اہلکار فرار ہوکر گھر پہنچ گیا جبکہ ایک زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.....

/169